Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ٹیم کے معاملہ پر مودی حکومت کی تائید صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بیان

پاکستانی ٹیم کے معاملہ پر مودی حکومت کی تائید صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بیان

سرینگر۔/29مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جیسی پارٹیوں کے موقف کے برعکس صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم کے دورہ کی اجازت دینے پر مرکزی حکومت کی ستائش کی ہے اور کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ دونوں ممالک آپسی دشمنی ختم کرکے دوستی کی سمت پیش قدمی کریں۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو برصغیر میں دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے متحد ہوجانا چاہیئے اور ریاست میں امن و خوشحالی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان نے جب بہتر قدم اٹھایا ہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ کے دورہ کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے یہ سوال کیا کہ اگر ہم پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں تو اس تحقیقات میں تعاون پر اعتراض کیوں ہے جبکہ مشترکہ تحقیقات میں یہ پتہ چلایا جائے گا کہ دہشت گردانہ حملہ کا ذمہ دار کون ہے؟ اب ہمیں تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو دورہ کی اجازت دینے پر کانگریس، عام آدمی پارٹی نے موودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اس کے برخلاف نیشنل کانفرنس نے مرکزی حکومت کی تائید کی ہے۔

 

سبرتا رائے کی قید کے بارے میں درخواست پر سپریم کورٹ برہم
نئی دہلی ۔ 29 مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سینئر وکیل کپل سبل کی سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے کو سرمایہ کاروں کی رقم واپس نہ کرنے پر انہیں سزائے قید دینے کے سپریم کورٹ کے اختیارات پر اعتراض کیا تھا ، آج برہمی ظاہر کی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی زیرصدارت سپریم کورٹ کی بنچ نے کپل سبل سے کہا کہ سبرتا رائے اس عدالت کے احکام پر جیل میں ہیں۔ سینئر وکیل کپل سبل کے سپریم کورٹ کے اختیارات پر اعتراض بے جا ہے۔ سبرتا رائے صرف اس عدالت کے احکام پر ہی رہا کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT