Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / پاکستانی پارلیمنٹ کے قریب بم کی جھوٹی اطلاع

پاکستانی پارلیمنٹ کے قریب بم کی جھوٹی اطلاع

اسلام آباد 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی حکام آج اس وقت پریشان کن صورتحال کا شکار ہوگئے جب ایک فون کال پر اطلاع دی گئی تھی کہ پارلیمنٹ عمارت کے قریب ایک بم رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور فائیو اسٹار ہوٹل کے قریب بھی بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی ۔ بم کا پتہ چلانے اور ناکارہ بنانے والے عملہ کو فوری طلب کرلیا گیا اور پارلیمنٹ عمارت کے اطراف کیسارے علاقہ کی تفصیلی چھان بین کی گئی ۔ ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوئی دھماکو مادہ دستیاب نہیںہوا ہے اور اس علاقہ کو صاف قرار دیدیا گیا ہے ۔ راولپنڈی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں فائیو اسٹار ہوٹل کے قریب بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی ۔ یہ بھی ہائی سکیوریٹی علاقہ ہے اور تفصیلی تلاشی کے بعد یہ اطلاع بھی جھوٹے ثابت ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT