Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی پرچم لہرانے اور سنگباری کرنے والوں کو انتباہ

پاکستانی پرچم لہرانے اور سنگباری کرنے والوں کو انتباہ

نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران رکاوٹیں کھڑی کرنے اور پاکستان کو آئی ایس آئی ایس کے پرچم لہرانے والوں کو ’’مخالف قوم‘‘ تصور کرتے ہوئے ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ فوجی سربراہ بپن راوت نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ سخت پیام اس وقت دیا جب وزیراعظم نریندر مودی نے چار سپاہیوں بشمول میجر کو خراج عقیدت پیش کیا جو وادی میں کل علحدہ انکاؤنٹرس میں ہلاک ہوگئے تھے۔ جنرل راوت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکوریٹی فورسیس کو مقامی افراد کے طرزعمل اور کارروائی میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی وجہ سے زیادہ نقصانات برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ بسااوقات مقامی افراد کی مدد کی وجہ سے عسکریت پسند فرار ہورہے ہیں۔ انہوں نے سنگباری کرنے والوں کو بھی خبردار کیا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بپن راوت نے کہا کہ سنگباری کے سبب عسکریت پسندوں کو ہینڈ گرینیڈ استعمال کرنے اور اے کے رائفلس کے ذریعہ فائرنگ کا موقع فراہم ہوا جس کی وجہ سے تین جوان ہلاک ہوگئے اور ایک عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT