Monday , July 24 2017
Home / پاکستان / پاکستانی پیپلز پارٹی سزائے موت کی مخالف : بلاول

پاکستانی پیپلز پارٹی سزائے موت کی مخالف : بلاول

لاہور 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے جاسوسی کے الزام پر ایک ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو فوجی عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت کی آج بالواسطہ مخالفت کی اور کہاکہ یہ ایک متنازعہ مسئلہ ہے لیکن ان کی پارٹی اصولی طور پر سزائے موت کی مخالف ہے۔ بلاول نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہندوستانی جاسوس کلبھوشن کا مسئلہ متنازعہ ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اُس کو یہاں آنا ہی نہیں چاہئے تھا‘‘۔ بلاول نے یاد دلایا کہ اُن کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو بھی پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ان کی پارٹی اُصولی طور پر سزائے موت کی مخالف ہے۔ پی پی پی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمانی کیٹوا نے کہاکہ جادھو کو دی گئی سزائے موت پر ہندوستانی کا ردعمل فطری ہے۔ کیئر نے کہاکہ ’’درحقیقت نواز شریف حکومت دنیا کو جادھو سے متعلق چارج شیٹ بتانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ہندوستان اگر کسی پاکستانی جاسوس کو پکڑتا تو وہ ساری دنیا میں اس کا بہتر زیادہ پروپگنڈہ کیا ہوتا‘‘۔ پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خاں نے کہاکہ جادھو اپنی سزائے موت کے خلاف فوج کے سربراہ یا سپریم کورٹ میں مرافعہ داخل کرسکتا ہے۔ اگر اس کی درخواست مسترد کی جاتی ہے تو وہ صدر پاکستان سے رحم کی درخواست کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT