Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی پیچس اور کرکٹ کے مظاہرہ سے انضمام ناخوش

پاکستانی پیچس اور کرکٹ کے مظاہرہ سے انضمام ناخوش

کراچی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے ملک میں رواں قومی ونڈے ٹورنمنٹ کیلئے استعمال کی جانے والی پچوں کی حالت اور اس موقع پر کئے جانے والے کرکٹ کے مظاہرے سے خوش نہیں ہیں۔ انضمام نے جنہیں حال ہی میں پاکستان کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے، کہا کہ وہ فیصل آباد میں باری ایک روزہ پاکستان کپ ونڈے ٹورنمنٹ میں مزید بہتر پچس دیکھنا پسند کریں گے۔ اس ٹورنمٹ میں ملک کے کئی سرکردہ کرکٹرس بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انضمام نے جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں، کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ گھریلو کرکٹ یا پاکستان کپ ٹورنمنٹ کیلئے عام طور پر زیراستعمال پچس معیاری کرکٹ کے فروغ میں کوئی مدد کرسکتی ہیں۔ پچوں کے بارے میں کہنا میرا اختیار تمیزی نہیں ہے لیکن ہر فورمیٹ میں معیاری کھلاڑیوں کو متعارف کرنے میں پچوں کا بھی اہم رول ہوتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT