Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پاکستانی چائے والے کے بعد نیپالی ترکاری والی

پاکستانی چائے والے کے بعد نیپالی ترکاری والی

کھٹمنڈو ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی چائے والا عالمی سطح پر سرخیوں میں آنے کے بعد اب ایک نیپالی ترکاری والی اپنی خوبصورتی کے سبب سوشیل میڈیا میں شہرت و مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ ضلع گورکھا کی 18 سالہ کسم سریشٹھا کی ایک مقامی مارکٹ میں ترکاریاں لے جاتی ہوئی تصاویر لی گئی تھی۔ وہ 11 ویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کا باپ بھی سبزی فروش ہے۔ فوٹوگرافر نے جب ’’ترکاری والی‘‘ اور سبزی والی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ آن لائن پر اس کی تصویر پیش کی، سوشیل میڈیا پر اس کی خوبصورت کی داد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ سریشٹھا نے بی بی سی نیپالی سے کہا کہ وہ قریبی ضلع چتوان کے ایک اسکول میں زیرتعلیم ہے اور تعطیلات کے دوران جب وہ اپنے والدین کی مدد کے طور پر ترکاری فروخت کررہی تھی کہ اس حالت میں اس کی تصویر لی گئی تھی جو بعدازاں سوشیل میڈی پر پوسٹ کی گئی، جس کا اس کو اس وقت تک علم نہیں ہوا جب اس کی سہیلی نے فیس بک پر اس تصویر کا تذکرہ کیا۔ ایک تصویر میں اس کو موبائیل فون پر بات چیت کے دوران ٹماٹے فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT