Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / پاکستانی چیف آف اسٹاف کمیٹی کے صدرنشین کی شاہ سلمان سے ملاقات

پاکستانی چیف آف اسٹاف کمیٹی کے صدرنشین کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض۔29 جون (سیاست ڈاٹ کام)خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے مکہ کے الصفہ محل میں پاکستانی فوج کی جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے صدرنشین جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔کثیر الاشاعت سعودی روزنامے سعودی گزٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز ہوئی اور ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جنرل راشد کے ساتھ پاکستان سے آنے والے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT