Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش

پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش

نئی دہلی ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ڈپٹی ہائی کمشنر برائے پاکستان کو طلب کرتے ہوئے جموںو کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے اُس پار سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ۔ وزارت اُمور خارجہ نے شیخ حیدر شاہ کو طلب کرتے ہوئے 9 مارچ کو پاکستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ہندوستانی سپاہی کے زخمی ہونے پر بھی سخت احتجاج درج کروایا ۔ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر پر واضح کردیا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر امن کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش پر ہندوستان خاموش تماشائی نہیں رہے سکتا ۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ میںہندوستانی سپاہی کے  زخمی ہونے کے واقعہ پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT