Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹرز پر کائونٹی کھیلنے کی پابندی عائد

پاکستانی کرکٹرز پر کائونٹی کھیلنے کی پابندی عائد

ابوظہبی۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال انگلینڈ کے دورے کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو سیزن کے ابتدائی حصے میں کائونٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ پی سی بی کا خیال ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کے طویل ٹور سے قبل کائونٹی کرکٹ کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل بھی آئندہ سیزن کے لئے اپنے کائونٹی کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 29 جون سے 8 ستمبر تک انگلینڈ کا طویل دورہ کرنا ہے۔ اس دورے میں 4 ٹسٹ پانچ ونڈے انٹر نیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ نئے سیزن کے لئے ابھی سے کئی کاونٹیز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ البتہ بورڈ نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ انگلش سیزن میں معاہدے کرنے سے گریز کریں۔

TOPPOPULARRECENT