Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹرز کا سری لنکا سے وطن واپسی شاندار استقبال

پاکستانی کرکٹرز کا سری لنکا سے وطن واپسی شاندار استقبال

کراچی، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا سے وطن واپسی پر پاکستان کے کرکٹرز کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ انور علی، سرفراز احمد اور پیسر ضیاء الحق اتوار کو کراچی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر عوام نے کرکٹ ہیروز کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانیوالے انور علی نے اپنی کارکردگی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں نے مشکل صورتحال میں دباؤ کا شکار نہ ہوتے ہوئے اپنا جارحانہ انداز اختیار کیا، اس فتح پر ملنے والی پذیرائی پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے لیے کھیلنا اولین ترجیح ہے‘‘۔ انور علی نے کہا کہ پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے پر دلی خوشی ہے، آئندہ بھی اس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، کوچ وقار یونس نے مجھے اسی حکمت کے ساتھ کامیابی کا ٹارگٹ دیا، میں نے کریز پر پہنچ کر جیت کو ذہن میں رکھا اور 17 گیندوں پر 46 رنز بٹور کر اپنا مشن پورا کیا۔ انور علی نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے دیکھ لیں کہ میں اپنے ملک کیلئے کیا کر سکتا ہوں، آل راؤنڈر عبدالرزاق سے میرا موازنہ درست نہیں، انور علی نے کہا مجھے کاؤنٹی اور لیگ کھیلنے کی متعدد پیش کشیں ہوئی ہیں، لیکن پاکستان کیلئے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے، ماڈلنگ کا کوئی ارادہ نھیں۔

TOPPOPULARRECENT