Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت خدشات کا شکار

پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت خدشات کا شکار

لاہور ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت خدشات کا شکار ہو گئی ہے۔ 22 نومبر سے شروع ہونے والی بی پی ایل کی فرنچائزز سے زائد از 50 پاکستانی کرکٹرز کے معاہدے ہیں لیکن پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے اپنے ڈپارٹمنٹس یا ریجن سے لیگ کھیلنے کیلئے ریلیز لیٹر حاصل کرنا ہو گا۔پی سی بی کو خدشہ ہے کہ ڈومیسٹک ٹیموں کی جانب سے ریلیز لیٹر سے قطع نظر این او سی جاری کیا گیا تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اُدھر سری لنکن بورڈ نے اپنے سنٹرل کنٹراکٹ میں شامل کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ بی پی ایل کی بجائے اپنے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لیں۔
بنگلور میں سائبان طرز کا پچ کوور
بنگلورو ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے کرکٹ اسٹیڈیمس میں ڈرینیج سسٹم پر اکثر تنقیدیں ہوتی ہیں لیکن کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے اختراعی ’سائبان طرز‘ کے پچ کوور کی وجہ سے چناسوامی اسٹیڈیم کی وکٹ موسلادھار بارش سے محفوظ ہے جو اس شہر میں گزشتہ دو یوم ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT