Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک کروڑ انعام

پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک کروڑ انعام

اسلام آباد۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف ہندوستان کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کرنے والی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے فی کس ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔پاکستانی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان جیت کی خوشی میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنمنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کرکٹ ٹیم نے عوام کے حوصلوں کو بلند کیا ہے اور کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں زیر کیا۔مریم اورنگزیب کے مطابق اس بہترین کارکردگی کے مظاہرے پر ٹیم داد کی مستحق ہے اور یہ انعام ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سازگار ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT