Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کھلاڑیوں کے اچانک ڈوپ ٹسٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کے اچانک ڈوپ ٹسٹ

مانچسٹر۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے ہی دن پاکستانی کھلاڑیوں کے اچانک ڈوپ ٹسٹ لئے گئے۔ آئی سی سی قوانین کے تحت کھلاڑیوں کے معمول کے مطابق نمونے حاصل کئے گئے۔ دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے ہی دن مہمان کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹسٹ لینے کے لئے ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق 3 سے چار کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹسٹ لئے گئے ہیں جن میں لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے نمونے لینا معمول کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT