Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمشنر کا انوپم کھیر سے ربط، ویزا کی پیشکش

پاکستانی ہائی کمشنر کا انوپم کھیر سے ربط، ویزا کی پیشکش

بالی ووڈ اداکار نے عبدالباسط کی پیشکش کو مسترد کردیا، ٹوئیٹر پیامات کاتبادلہ
نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے انوپم کھیر سے ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں اپنے ملک کے سفر کیلئے ویزا کی پیشکش کی لیکن بالی ووڈ اداکار نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ مقررہ تواریخ کیلئے دوسری مصروفیات طئے کرچکے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ عبدالباسط نے گذشتہ روز کھیر سے ربط کیا تھا اور جب اس اداکار نے کہا تھا کہ کراچی ادبی میلہ میں شرکت کیلئے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا گیا لیکن دیگر 17 افراد کو ویزا جاری کیا گیا۔ عبدالباسط نے آج ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’انوپم کھیر آپ کا ہمیشہ خیرمقدم ہے صاحب۔ آپ ایک عظیم فنکار ہیں۔ ہم آپ کو چاہتے ہیں اور احترام کرتے ہیں‘‘۔ عبدالباسط کی اس پیشکش کے جواب میں کھیر نے لکھا کہ ’’مسٹر باسط آپ کے کال اور دورہ کراچی کیلئے ویزا کی پیشکش کا شکریہ۔ میں اس کی ستائش کرتا ہوں۔ بدقسمتی سے میں ان تواریخ پر ایک دیگر مصروفیات طئے کرچکا ہوں‘‘۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے گذشتہ رات ایک ٹوئیٹر پیام میں لکھا تھا کہ ’’انوپم کھیر، معاف کیجئے صاحب۔ میں نہیں جانتا کہ نام نہاد این او سی کے بارے میں آپ سے کس نے کہا تھا۔ ہنوز ہم آپ کی ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی وصولی کا انتظار کررہے ہیں‘‘۔ جس کے جواب میں انوپم کھیر نے لکھا کہ ’’عزیز عبدالباسط، یہ حقیقت اپنی جگہ برقرار رہے گی کہ میرے ویزا کے لئے این او سی کی اجرائی سے انکار کیا گیا۔ دیگر 17 مدعوئین نے بھی ویزا کی درخواست نہیں دی تھی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT