Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمشنر کی افطار پارٹی

پاکستانی ہائی کمشنر کی افطار پارٹی

جموں و کشمیر سے علحدگی پسند قائدین بھی مدعو
سرینگر ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہائی کمشنر نے 25 جون کو نئی دہلی میں سالانہ دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔ اس دعوت میں شرکت کیلئے جموں و کشمیر کے علحدگی پسند قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کے بشمول کئی علحدگی پسند قائدین دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔ حریت کانفرنس کے دونوں گروپ سے تعلق کھنے والے اعلیٰ ترین اور متوسط درجہ کے علحدگی پسند قائیدن کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سخت گیر حریت گروپ کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ جی ہاں ہم کو 25 جون کو منعقدہ افطار پارٹی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی کی زیرقیادت حریت گروپ کے دیگر قائدین بھی دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔ گیلانی کے علاوہ اشرف شہری، شبیر شاہ اور نعیم خاں بھی دہلی جارہے ہیں۔ اگرچیکہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہیکہ سید علی شاہ گیلانی شرکت کریں گے یا نہیں البتہ افطار پارٹی میں حریت کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی۔ اعتدال پسند حریت کے قائدین جیسے میر واعظ عمر فاروق اور دیگر ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ میرواعظ کے میڈیا مشیر شہیدالاسلام نے کہا کہ میر واعظ کے علاوہ حریت کے سابق چیرمین مولانا عباس انصاری اور عبدالغنی بھٹ بھی مدعو کئے گئے ہیں لیکن ان میں سے کون شرکت کرے گا اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جے کے ایل ایف کے یٰسین ملک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسی دوران مملکتی وزیر پی  ایم او جتیندر سنگھ نے اس مسئلہ پر محتاط ردعمل ظاہر کیا اور کہاکہ وزارت خارجہ اس معاملہ کا جائزہ لے گی۔

TOPPOPULARRECENT