Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمیشن کو ابودوجانہ کی نعش لینے پولیس کا مکتوب

پاکستانی ہائی کمیشن کو ابودوجانہ کی نعش لینے پولیس کا مکتوب

سرینگر ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ کے توسط جموں و کشمیر پولیس اب پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا اور اس سے لشکرطیبہ کے دہشت گرد ابودوجانہ کی نعش لینے کیلئے کہا جائے گا۔ ابودوجانہ گذشتہ روز جنوبی کشمیر میں سیکوریٹی فورسیس سے انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو وادی کشمیر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی نعش پر ادعا پیش کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (کشمیر رینج) منیرخاں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ وہ اپنے پولیس ہیڈکوارٹرز کو ایک مکتوب تحریر کریں گے جس کے ساتھ اس مسئلہ پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع ہونے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے رجوع کی جائے گی۔ منیر خاں نے کہاکہ ’’ہم ہندوستان میںواقع پاکستانی ہائی کمیشن سے ابودوجانہ کی نعش لینے کیلئے کہیں گے کیونکہ وہ ایک پاکستانی شہری ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT