Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ کا انعام

پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ کا انعام

اسلام آباد۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے  وزیر اعظم نواز شریف نے 12ویں ساؤتھ ایشن گیمز میں گولڈ میڈل  حاصل کرنے  پر ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے مذکوہ گیمز کے فائنل میں ہندوستان کو 1-0 سے شکست دیکر خطاب جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیر (ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا اعلان سن کر بہت خوشی ہوئی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کا اعلان ان کے ہاکی سے پیار اور ولولہ کا ثبوت ہے۔

TOPPOPULARRECENT