Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں‘‘

’’پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں‘‘

گزشتہ سال کی چمپینس لیگ میں خراب برتاؤ پر افسوس : نریندر بترا
نئی دہلی ، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے اس کے کھلاڑیوں کے گزشتہ سال کے چمپینس لیگ ہاکی ٹورنمنٹ میں برتاؤ پر معذرت خواہی کا ہنوز انتظار کرنے والے صدر ہاکی انڈیا نریندر بترا نے آج کہا کہ وہ ایچ آئی ایل میں پڑوسی ملک کے کھلاڑیوں کی شرکت پسند کریں گے لیکن اس قسم کے طرزعمل کے ساتھ نہیں جس کا انھوں نے مظاہرہ کیا۔ دو کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے ایک میچ کی پابندی اور سرزنش کا سامنا ہوا جبکہ پاکستان گزشتہ سال ڈسمبر میں بھوبنیشور میں ہندوستان کے خلاف اپنی سیمی فائنل جیت کے بعد طوفان مچایا تھا۔ تماشائیوں کو نازیبا اشارے کرتے ہوئے بعض کھلاڑیوں نے خوشی میں اپنے شرٹس بھی اُتار دیئے۔ بترا نے زور دیا کہ ہندوستان کو اس بدبختانہ واقعہ کیلئے پاکستان کی طرف سے تاسف کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ 2013ء میں ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں نو پاکستانی کھلاڑی حصہ تھے لیکن انھیں چند سیاسی تنظیموں کے احتجاجوں پر ٹورنمنٹ کی شروعات سے قبل اس ملک کو چھوڑ دینا پڑا تھا۔ تب سے کوئی پاکستانی کھلاڑی ابھی تک تین ایچ آئی ایل ایڈیشنس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ویسے ہندوستان کو یہ میگا ایونٹ سے فائدہ ہوا ہے کیونکہ کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اس ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ اور بترا کو یقین ہے کہ ایچ آئی ایل کا انڈین ہاکی پر مثبت اثر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT