Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / پاکستانی ہم منصب سے مصافحہ کرنے سے دیپک متل کا انکار، صرف ’’نمسکار‘‘ پر اکتفاء

پاکستانی ہم منصب سے مصافحہ کرنے سے دیپک متل کا انکار، صرف ’’نمسکار‘‘ پر اکتفاء

دی ہیگ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔ پاک تعلقات میں سردمہری آج اس وقت دیکھی گئی جب کلبھوشن جادھو کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی بین الاقوامی عدالت انصاف میں ہندوستان کے ایک سینئر سفارتکار نے مصافحہ کرتے ہوئے اپنے پاکستانی ہم منصب کی پیشکش کو قبول کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف ’’نمسکار‘‘ پر اکتفاء کیا۔ وزارت امورخارجہ میں پاکستانی ڈیویژن کے سربراہ دیپک متل نے سماعت کے آغاز سے قبل نیدرلینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ کے قونصلر سید فراز حسین زیدی کی طرف سے مصافحہ کیلئے کی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا اور ہاتھ ملانے کے بجائے صرف ’’نمسکار‘‘ کیا لیکن یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہیکہ متل نے پاکستانی وفد میں شامل دیگر ارکان سے ہاتھ ملایا جن میں پاکستانی اٹارنی جنرل بھی ہیں، جو جادھو کے خلاف مقدمہ کی پیروی کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے اصل وکیل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT