Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہندوؤں کو قیام کی اجازت کی درخواست پولیس سے وی ایچ پی قائدین کی نمائندگی

پاکستانی ہندوؤں کو قیام کی اجازت کی درخواست پولیس سے وی ایچ پی قائدین کی نمائندگی

جیسلمیر ۔ 20 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت گیر ہندوتوا تنظیم وشواہندو پریشد ( وی ایچ پی) اور ایک غیرسرکاری تنظیم نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندو خاندانوں کے 88 ارکان کو مزید 15 دن کے قیام کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے ۔ سیماجن کلیان سمیتی اور ضلع جیسلمیر وی ایچ پی یونٹ کے قائدین نے نمب سنگھ کی قیادت میں ضلع ایس پی راجیو پجارے سے ملاقات کی اور ان پاکستانی ہندوؤں کو آئندہ 15دن تک قیام کی اجازت دینے کی اپیل کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے چھ ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 88 افراد دو ماہ قبل یاترا کے ویزا پر یہاں پہونچے تھے اور اب یہاں سے اپنے وطن واپس روانہ ہونے سے انکار کررہے ہیں۔ وشواہندو پریشد کے قائدین نے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس سے درخواست کی کہ ان ہندو یاتریوں کو پاکستان جانے کیلئے مجبور نہ کیا جائے اور سفر جاری رکھنے کیلئے جودھپور روانہ کرنے کے بجائے جیسلمیر میں ہی ان کے قیام کا انتظام کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT