Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہندوؤں کو قیام کی اجازت کی وی ایچ پی کی درخواست

پاکستانی ہندوؤں کو قیام کی اجازت کی وی ایچ پی کی درخواست

جیسلمیر ۔ 20 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت گیر ہندوتوا تنظیم وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) اور ایک غیرسرکاری تنظیم نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندو خاندانوں کے 88 ارکان کو مزید 15 دن کے قیام کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے ۔ سیماجن کلیان سمیتی اور ضلع جیسلمیر وی ایچ پی یونٹ کے قائدین نے نمب سنگھ کی قیادت میں ضلع ایس پی راجیو پجارے سے ملاقات کی اور ان پاکستانی ہندوؤں کو آئندہ 15دن تک قیام کی اجازت دینے کی اپیل کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے چھ ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 88 افراد دو ماہ قبل یاترا کے ویزا پر یہاں پہونچے تھے اور اب یہاں سے اپنے وطن واپس روانہ ہونے سے انکار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT