Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہندوؤں کیلئے بھی مذہبی تہوار کی تعطیل

پاکستانی ہندوؤں کیلئے بھی مذہبی تہوار کی تعطیل

حکومت پاکستان سے پی پی پی پارٹی کے ہندو ارکان کا مطالبہ
نئی دہلی ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپوزیشن پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے ہندو ارکان پارلیمنٹ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عید کے موقع پر دی جانے والی سرکاری تعطیلات کو کم کیا جائے اور ان تعطیلات کو ہندو مذہبی تہواروں کے دوران سرکاری طور پر تعطیل دی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہندو رکن پارلیمنٹ رمیش لال اور حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن پارلیمنٹ رمیش کمار نے مل کر حکومت سے یہ مطالبہ کیا۔ پارلیمنٹ میںان دونوں ارکان نے اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ ہندو تہواروں کو بھی تعطیل دی جائے۔ اس مطالبہ کے بعد صوبہ سندھ کی حکومت نے ہولی کے دن تعطیل کا اعلان کیا۔ رمیش کمار نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی حکومتوں کو بھی ہولی اور دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جانا چاہئے۔ یہ ہندوؤں کے دو بڑے تہوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو یہ سوچنا چاہئے کہ پاکستان میں کئی تعطیلات ہیں لہٰذا عید کے موقع پر تین تا چار دن کی جو تعطیل دی جاتی ہے ان کو کم کرکے ہندو تہواروں پر تعطیل دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT