Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / پاکستانی ہندو نوجوان باوقار امریکی ایوارڈ کے لیے منتخب

پاکستانی ہندو نوجوان باوقار امریکی ایوارڈ کے لیے منتخب

واشنگٹن ۔ 19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایسے نوجوانوں کیلئے جو قیام امن میں اہم رول ادا کرتے ہیں ، کیلئے ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب کی بار پاکستان کے ایک ہندو نوجوان کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ عالمی سطح پر یوں تو دس نوجوانوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے اور راجکمار نامی پاکستانی ہندو بھی ان میں شامل ہے ۔ جسے ’ ایمرجنگ ینگ لیڈرس ایوارڈ ‘ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر نوجوانوں کا تعلق مالٹا ، سری لنکا ، افغانستان ، الجیریا ، تاجکستان ، بلجیم ، ویتنام ، پیرو اور اسرائیل سے ہے ۔ ایوارڈ یافتگان 30 اپریل تا 13 مئی امریکہ میں منعقد شدنی ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کرینگے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT