Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، 7 مسافر طالبان کے یرغمال

پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، 7 مسافر طالبان کے یرغمال

اسلام آباد ۔ /4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان کا ایک ہیلی کاپٹر آج افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا ۔ اس میں 7 افراد بشمول ایک روسی شہری سوار تھے ۔ اندیشہ ہے کہ طالبان نے ان تمام کو یرغمال بنالیا ہے ۔ روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر جو پاکستانی پنجاب کی صوبائی حکومت کی ملکیت ہے روس جارہا تھا جبکہ اس میں نامعلوم ٹیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور وہ افغانستان کے شورش زدہ صوبہ لوگر کے ضلع ازرا میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا ۔ حکومت پنجاب کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس کے خیال میں حکومت افغانستان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے بارے میں توثیق کی ضرورت ہے ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 7 افراد کے بارے میں کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔ ہیلی کاپٹر میں ایک روسی انجنیئر اور 6 پاکستانی شہری بشمول 4 فوجی سوار تھے ۔ ہیلی کاپٹر کے حشر کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں ۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی تھی جبکہ دیگر افراد کے بموجب یہ خودبخود شعلہ پوش ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT