Thursday , August 24 2017
Home / مذہبی صفحہ / پاکستانی 22 خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹراکٹ

پاکستانی 22 خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹراکٹ

لاہور۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015 کے دوران ڈومیسٹک اور بین الاقوامی مقابلوں کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 22 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا۔ ان 22 کھلاڑیوں کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں اے زمرے میں ثنا میر، بسمہ معروف، جویریہ ودود اور اسماویہ اقبال کھوکھر شامل ہیں۔بی زمرے میں ندا راشد، انعم امین، سیدہ نین فاطمہ عابدی موجود ہیں۔ سی زمرے میں سعدیہ یوسف، سدرہ نواز، رابعہ شاہ، سدرہ امین، ناہیدہ خان، عالیہ ریاض، ارم جاوید، مرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال کو رکھا گیا ہے۔ ڈی زمرے میں منیبہ علی صدیقی، الماس اکرم، ایمن انور، ڈیانا بیگ، عائشہ ظفر اور کائنات امتیاز کو رکھا گیا ہے۔ ایک سالہ اس معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT