Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستان ، اقلیت دوست ملک : نواز شریف

پاکستان ، اقلیت دوست ملک : نواز شریف

اسلام آباد۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو جلد ہی اقلیت دوست ملک کی حیثیت سے یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات کہی اور کاتاس راج کامپلیکس کی فوری تزئین نو کا حکم جاری کیا جو مسلم اکثریتی ملک میں ہندوؤں کا مقدس ترین مقام ہے۔ چکوال میں کاتاس راج ٹمپلس کامپلیکس میں اپنے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اب ایسی پالیسیاں وضع کررہا ہے جس کے تحت اسے ایک اقلیت دوست ملک کی حیثیت سے شناخت کیا جائے گا جہاں تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، لہذا وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی اقلیتیں خوش و خرم رہیں گی (خوش و خرم تو اب بھی ہیں) لیکن وہ وقت ایسا ہوگا جب ساری دنیا یہ تسلیم کرے گی کہ پاکستان اقلیت نواز ملک ہے۔

TOPPOPULARRECENT