Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستان ، بنگلہ دیش سے اقلیتوں کا خیرمقدم

پاکستان ، بنگلہ دیش سے اقلیتوں کا خیرمقدم

نئی دہلی ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج فیصلہ کیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سے اقلیتی پناہ گزینوں کو اس ملک میں اُن کے ویزوں کی مدت ختم ہوجانے کے باوجود انسانی بنیادوں پر قیام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی ۔ مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی شہریوں کو جن کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہو اور جو ہندوستان میں 31 ڈسمبر 2014 ء کو یا اُس سے قبل داخل ہوئے ہوں ، انھیں اگر وہ چاہیں تو قیام جاری رکھنے کی اجازت دی جائیگی ۔ یہ فیصلہ پاسپورٹ ایکٹ 1920 اور بیرونی شہریوں سے متعلق قانون کے تحت کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT