Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / پاکستان ، دوستی کی خاطر دہشت گردی ترک کردے : مودی

پاکستان ، دوستی کی خاطر دہشت گردی ترک کردے : مودی

تعاون کے لیے ہندوستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ، بھروسہ توڑنا اور پیٹ میں چھرا گھونپنا اس کی عادت ، بنگلہ دیش کی ستائش

نئی دہلی ۔8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ تعاون کے لیے ہندوستان کے دروازے ہمیشہ کے لیے ہیں لیکن پاکستان کو اس دوستی کی خاطر دہشت گردی ترک کرنی ہوگی ۔ پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی پرورش کرہا ہے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کو بڑھاوا دے رہا ہے ۔ اس طرح کی سوچ نے اس خطہ اور ایشیا میں امن کی راہ کو مسدود کردیا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پڑوسی ملکوں کے لیے بھی ہے ۔ ہندوستان کی ترقی اس خطہ کی ترقی کے بغیر نا مکمل ہے ۔ ہم نے ہر ملک کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اس خطہ کے ہر ایک سے دوستی کے خواہاں ہیں ۔ ملک کی ترقی کا حصہ بننے کے لیے انہیں مدعو بھی کیا ہے ۔ خود غرضی کے بغیر ہم نے ہر ایک کو ترقی کی صف میں آنے کی دعوت دی ہے ہم سارے خطہ کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ سے بات چیت کے بعد بنگلہ دیش کی زبردست ستائش کی اور پاکستان پر تنقید کی 1971 بنگلہ دیش آزادی جنگ کے ہندوستانی ہیروز کی تہنیتی تقریب میں وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی ستائش کی اور کہا کہ آج کا دن ایک خصوصی شاندار دن ہے ۔ ہم حقیقی طور پر سوچتے ہیں کہ اس خطہ کے تمام ملکوں کے شہریوں کو ترقی اور خوشحالی حاصل ہو ۔ اس کے لیے ہم نئے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی راہ ترک کرنی ہوگی ۔ پاکستان کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہندوستان ہی دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے ۔۔

 

دہشت گردی سے ہند ۔ بنگلہ دیش اور سارے علاقہ کو سنگین خطرہ: وزیراعظم

نئی دہلی ۔ /8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انتہاء پسندی کے پھیلاؤ کو نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ سارے علاقہ کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے یہاں بات چیت کے بعد مودی نے بنگلہ دیش کو فوجی ساز و سامان کی خریدی کیلئے 50 کروڑ امریکی ڈالر کا قرض دینے کا اعلان بھی کیا ۔ مودی نے کہا کہ ’’ہماری رفاقت ہمارے عوام کے لئے خوشحالی لائے گی ۔ مزید برآں وہ شدت اور انتہاء پسندی کی قوتوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی کارگر ثابت ہوگی ۔ انتہاء پسندی کی قوتوں کا پھیلاؤ نہ صرف ہند اور بنگلہ دیش بلکہ سارے علاقہ کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ مودی نے حسینہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم حسینہ کا غیر متزلزل عزم ہمارے لئے عظیم ترین امنگ اور ترغیب کی حیثیت رکھتا ہے ۔ دہشت گردی کے تیئں ان (حسینہ) کی حکومت کی بلامروت سخت ترین پالیسی ہم سب کے لئے ایک عظیم درس اور ترغیب ہے ‘‘ ۔ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے عوام اور سارے علاقہ کے لئے امن ، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے وسیع تر تعاون اور عملی اقدامات جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ’’ہمارے دونوں مسلح افواج کے مابین قریبی تعاون کے لئے ایک اہم سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ ایک ایسا اہم قدم ہے جس کے اٹھانے کے لئے ایک طویل عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ بنگلہ دیش میں دفاعی و فوجی ساز و سامان کی خریدی کے لئے 50 کروڑ امریکی ڈالر کا قرض جاری کیا جارہا ہے ۔ اس قرض کی فراہمی کے معاملہ میں ہم بنگلہ دیش کی ضروریات و ترجیحات ملحوظ رکھیں گے ‘‘ ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوئی رعایت یا مروت نہیں کی جائے گی ۔
شیخ حسینہ نے اپنے ملک بنگلہ دیش میں ہندو اقلیت پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پس منظر میں یہ ریمارکس کئے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 1971 ء کے دوران بنگلہ دیش کی آزادی کیلئے لڑی گئی جنگ میں شہید ہندوستانی سپاہیوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان کو بالواسطہ مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT