Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ، ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلی کیلئے کوشاں

پاکستان ، ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلی کیلئے کوشاں

لاہور۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کی جانب سے ردو بدل کی اجازت ملتے ہی پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے امکانات ورشن ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رکن ممالک کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہیں 8مارچ تک ٹیموں میں تبدیلی کی اجازت دی ہے جس کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے منتخب کئے گئے پاکستانی اسکواڈ میں دو ،تین کھلاڑیوں کی متنازعہ انتخاب کامعاملہ زور پکڑ گیا ہے اور ٹسٹ کرکٹر خرم منظور ،بولر رومان رئیس اور معمولی کارکردگی کے حامل بیٹسمین افتخار احمد کو خطرات لاحق ہیں۔یادر ہے کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے  ایشیا کپ اورورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کااعلان کیا ہے جس میں نہ صرف اوپنر احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا گیابلکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے کامران اکمل کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ خرم منظور کے انتخاب  پرتنقیدیں بلند ہوئیں جس کے بعد اسکی تحقیقات کا فیصلہ ہو ا۔چیف سلیکٹر نے خرم کے انتخاب کی وضاحت کر تے ہو ئے کہا کہ احمد شہزاد آؤٹ آف فارم ہیں جس کے باعث خر م منظور کر موقع دیا گیا۔ذرائع کے بموجب  اب خرم منظور، افتخار احمد اور رومان رئیس کی کارکردگی کا جائزہ ایشیا کپ میں لیا جائیگا جس کے بعد حتمی ٹیم کا اعلان ہوگا۔دریں اثناء پاکستان  سوپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کو جاری رکھتے ہو ئے احمد شہزاد کی ورلڈ کپ اسکواڈمیں واپسی ہو سکتی ہے جبکہ کامران اکمل کی ایک اچھی اننگز انہیں میگا ایونٹ کھیلنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ خرم منظور نے 2014میں آخری مرتبہ سری لنکا کیخلاف ٹسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ انہوں نے ابھی تک کوئی بین الاقوامی  ٹونٹی20  میچ نہیں کھیلا۔

TOPPOPULARRECENT