Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / پاکستان اور افغانستان میں برفباری‘ درجنوں ہلاک

پاکستان اور افغانستان میں برفباری‘ درجنوں ہلاک

اسلام آباد/کابل ۰5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور افغانستان میں برفباری کے سبب درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ۔ چترال میں تحصیل گرم چشمہ کے علاقہ شیرسال میں ایک برفانی تودہ گرنے سے 9افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ چترال سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلہ پر افغان سرحد کے قریب دھمیال کے علاقہ میں چترال اسکاٹس کی چوکی پر ایک برفانی تودہ گرنے سے ایک جوان ہلاک جبکہ 5 اسکاٹس زخمی ہوگئے ۔تاہم خبررساں ادارہ کے مطابق بیشتر علاقوں میں 24گھنٹوں سے زیادہ وقت سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT