Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز زیرغور

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز زیرغور

لاہور۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ سیریز اور دو ٹی 20 دوستانہ میچوں کی سیریز کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے۔پی سی بی کی جانب سے سنیچر کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شکراللہ عاطف مشال نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ بیان کے مطابق پی سی بی اور اے سی بی نے مستقبل قریب میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو دوستانہ ٹی 20 میچز کروانے پر اتفاق کیا جن میں ایک پاکستان اور ایک افغانستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کی قومی ٹیموں کے مابین دو طرفہ سیریز کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT