Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سرفراز کی کپتانی کا پہلا میچ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سرفراز کی کپتانی کا پہلا میچ

مانچسٹر، 6 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں موسم گرما میں آخری مرتبہ چہارشنبہ کو اولڈ ٹرافورڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ آخری ونڈے جیتنے کے بعد پاکستانیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ وکٹ کیپر سرفرازاحمد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمن اوئن مورگن میزبان ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فائنلسٹ مورگن الیون آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں اور پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مختصر فارمٹ کے 13 میچز میں سے انگلینڈ 10 اور پاکستان 3 میں فاتح رہا۔ گزشتہ برس نومبر میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے ’کلین سویپ‘ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT