Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج چوتھے ٹسٹ کا آغاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج چوتھے ٹسٹ کا آغاز

اوول ۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اورآخری ٹسٹ کل یہاں اوول میں شروع ہو رہا ہے۔ اوول کا میدان پاکستان کیلئے خوش قسمت رہا ، یہاں مہمان ٹیم حریف کیخلاف 9 میں سے 4 ٹسٹ جیت چکی۔ اوول کی وکٹ بیٹسمین اور بولرز دونوں کیلئے سازگار ہوگی۔ اوول کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف مزاحمت کا سامنا رہا۔  ٹیم اس میدان پر 9 میں 4 ٹسٹ جیت چکی۔ 3 میں انگلینڈ فاتح رہا جبکہ 2 میچ برابری پر ختم ہوئے ، اوول کی وکٹ اسپورٹنگ بنائی گئی ہے جو بولرز اور بیٹسمین دونوں کیلئے معاون ہوگی۔ اوول ٹسٹ کیلئے موسم سازگار تاہم پہلے دن تیز ہوا اور بادلوں کا راج ہوگا۔ محمد حفیظ کا قطعی 11 کھلاڑیوں میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا۔ انگلش ٹیم فاسٹ بولر اسٹیون فن کی جگہ لیگ اسپنر عادل رشید کو موقع دے گی۔چار میچوں کی سیریز میں میزبان انگلش ٹیم کو 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT