Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستان اور علحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے مرکزی حکومت سے اصرار

پاکستان اور علحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے مرکزی حکومت سے اصرار

سرینگر۔/25اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں حکمران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مشیران قومی سلامتی کے سطح کی بات چیت منسوخ ہونے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور علحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے مرکزی حکومت پرزور دے گی تاہم اس کی حلیف جماعت بی جے پی نے کہا ہے کہ علحدگی پسند پاکستانی ایجنٹ کی حیثیت سے کام نہ کریں اور وہ سجاد لون کی طرح قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ محبوب بیگ نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی این ایس اے سرتاج عزیز سے ملاقات سے باز رکھنے کیلئے کشمیر میں علحدگی پسندوں پر تحدیدات عائد کی گئی تھی اور ریاستی حکومت نے اس خصوص میں کوئی ہدایت جاری نہیں کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT