Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / پاکستان اور قازقستان فضائی سروس شروع کرنے پرمتفق

پاکستان اور قازقستان فضائی سروس شروع کرنے پرمتفق

آستانہ26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان اور قازقستان نے مشترکہ وزارتی کمیشن ،تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت فضائی سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چہارشنبہ کو وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف ملاقات کیلئے صدارتی محل  پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بھجوائے گئے۔ قازقستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نوازشریف کو سلامی دی۔ جس میں پاک قازقستان تعلقات سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ قازقستان اسلامی ملک میرا دوسرا گھر ہے۔ پاکستان قازقستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان قازقستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون چاہتا ہے۔ قازقستان کی قیادت کے ویڑن کو سراہتے ہیں۔ صدر نور سلطان نذر بایوف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان واحد ملک تھا جس نے سب سے پہلے ہمیں تسلیم کیا ہے۔ پاکستان میں معاشی اصلاحات قابل تعریف ہیں، نواز شریف ملک کو ترقی کی جانب لیکر جارہے ہیں، پاکستان کے ساتھ دوستی کی قدر کرتے ہیں۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، دونوں سربراہان نے اپنے اپنے وفودکا فرداً فرداً تعارف بھی کرایا۔ دونوں ملکوں  نے تجارت، معیشت، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ د ونوں ممالک نے مشترکہ وزارت کمیشن کی تشکیل پر بھی متفق ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT