Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / پاکستان اور قطر کے درمیان 15 بلین ڈالرس کے معاہدے

پاکستان اور قطر کے درمیان 15 بلین ڈالرس کے معاہدے

وزیراعظم نواز شریف کا آج سے دو روزہ دورۂ قطر
اسلام آباد ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کل سے قطر کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 15 ملین ڈالرس کے ایک معاہدہ پر دستخط ہوں گے اور اس طرح پاکستان کو جو اس وقت توانائی کی قلت کا شکا رہے، 15 سال تک قطر سے ایل پی جی سربراہ کی جائے گی۔ نواز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا جو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ التہانی سے ملاقات کرے گا۔ دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ دونوں ممالک وفود سطح پر بھی وسیع تر بات چیت کریں گے۔ صحت، ریڈیو اور ٹیلیویژن، تعلیم و تحقیق اور طویل مدتی خریدوفروخت (ایل این جی) کے شعبوں میں یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوں گے۔ دریں اثناء وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایل این جی کیلئے 15 بلین ڈالرس مالیاتی معاہدہ پر دستخط کے بعد 15 سال تک پاکستان قطر سے گیس درآمد کرسکے گا۔ علاوہ ازیں اس معاہدہ سے پاکستان کو درپیش توانائی کی قلت کا بھی کسی حد تک ازالہ کیا جاسکے گا۔

دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران ان کی قطری قیادت سے ملاقات پر زائد توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک اپنے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروع دے سکیں جن میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور پاکستانی ورکرس کیلئے قطر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ دونوں قائدین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ قطر میں اس وقت 115,000 پاکستانی شہری برسرروزگار ہیں جبکہ پاکستان بھی قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT