Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / پاکستان اور چین سے بہتر تعلقات ہندوستان کی خواہش

پاکستان اور چین سے بہتر تعلقات ہندوستان کی خواہش

قومی سلامتی کوخطرہ پر مفاہمت نہیں، مؤثر جواب دیا جائیگا:پاریکر
بنگلورو،14فبروری(سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اروناچل پردیش میں چین۔ہندوستان سرحد پربرہموس میزائیل لگانے کے خلاف چین کی وارننگ کا جواب دیا اور کہا کہ نئی دہلی پڑوسیوں سے بہتر تعلقات بنانے کی خواہش مند ہے تاہم ہماری قومی سلامتی کو خطرہ کا جواب دینے کے لئے ہم ہر ممکن کام کریں گے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تیاری آزادانہ طریقہ کار ہے نہ کہ جارحانہ فوجی کاروائی۔ہمارے پڑوسیوں کو ہمارے کام سے پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔ہندوستان کے سلامتی مفادات پر ہر کوئی سوال اٹھائے گا تو ہم ہر کام کریں گے ۔انہوں نے بنگالورو میں ایرو انڈیا 2017کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان اور چین دونوں سے بہتر تعلقات بنانے کے خواہش مند ہیں۔اس پر مجھے کسی قسم کا شبہ نہیں ہے لیکن ہم تیار ہیں۔اگر کوئی بھی ہندوستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بنے گا تو ہم اس کا جواب دینے کے لئے ہر ممکن کام کریں گے ۔قبل ازیں چین کی فوج کے ترجمان میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان نے سرحد پر سوپر سونک میزائیل لگائے ہیں جس سے چین کے تبت اور یووان صوبہ کو خطرہ ہے ۔برہموس سوپر سونک کروز میزائیل ہے جس کو سوپر میرین جہاز ،طیارہ یا پھر زمین سے چھوڑاجاسکتا ہے ۔یہ زمین یا پھر سمندر میں اپنے نشانہ پر حملہ کرسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT