Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان اور چین کے درمیان دو بلین ڈالرس کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان دو بلین ڈالرس کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور چین کے درمیان ایک دو نہیں بلکہ 20 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن کا تخمینہ دو بلین ڈالرس لگایا گیا ہے۔ یہ معاہدے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں کئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ان معاہدوں پر کل چین ۔ پاکستان اکنامک کاریڈور (CPEC) کے دو روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا جس کا کل چین میں اختتام ہوا۔ دریں اثناء اسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان نے رپورٹ پیش کی اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ توانائی، مواصلات، سماجی خدمات، زراعت، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT