Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / پاکستان اپنا دفاع خود کرنے کے قابل

پاکستان اپنا دفاع خود کرنے کے قابل

ہندوستان ، ہمیں دھمکانے کی کوشش نہ کرے: نواز شریف
اسلام آباد ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان کی ’’چالوں‘‘ سے پاکستان کو دھمکایا نہیں جاسکتا۔ اس کے صبر و تحمل کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کسی بھی ناعاقبت اندیش حملے کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے قابل ہے۔ ایک دن قبل پاکستان کی فوج نے اپنے 7 فوجیوں کی خط قبضہ پر بھمبر سیکٹر میں ہندوستانی فائرنگ سے ہلاک ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہارِ رنج کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خط قبضہ پر ہندوستانی فوج کی جانب سے دانستہ طور پر کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔ علاوہ ازیں یہ دُنیا کی توجہ وادیٔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو نوٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوجیوں کی جانب سے فائرنگ ہمیشہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے اور جوابی کارروائی کے طور پر ہوئی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے فوج کو حکم دیا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ پاکستان کے مشیر قومی سلامتی جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT