Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / پاکستان اپنی سرزمین ہندوستان پر حملوں کا مرکز نہ بنائے

پاکستان اپنی سرزمین ہندوستان پر حملوں کا مرکز نہ بنائے

امریکہ کا پاکستان کو پیغام، وزارت خارجہ امریکہ کے ترجمان مارک ٹونر کی پریس کانفرنس
واشنگٹن۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سخت لب و لہجہ کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان سے خواہش کی کہ وہ اپنی سرزمین کو ہندوستان میں حملوں کی سازش تیار کرنے کا مرکز نہ بننے دے اور تمام دہشت گرد گروپس کی کارروائیوں کا جو اس کی سرزمین سے کی جاتی ہیں، پیچھا کرے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ میں کہاہے کہ دہشت گردی ہندوستان میں پڑوس سے برآمد کی جارہی ہے۔ وزارت خارجہ امریکہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ان اقدامات میں سے ایک ہے جو امریکہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے پر ان کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ ہندوستان کے ساتھ اس کے تعلقات بہتر ہوسکیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان و ہندوستان عملی تعاون سے فائدے حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جن کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ اور کشیدگی میں کمی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پاکستان کے وہ اقدامات بھی شامل ہیں جن کے تحت اسے اپنی سرزمین کو ہندستان پر حملوں کی سازش کا مرکز بننے نہ دینا چاہئے ۔پاکستان کو چاہئے کہ مسائل کی یکسوئی اقدامات کریں اور دہشت گرد گروپس کا تعاقب کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں تمام دہشت گرد گروپس جو فی الحال پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں، ختم کردیئے جانے چاہئیں۔ اس سے باہمی صف آرائی کا خاتمہ ہوجائے گا اور تعاون کی راہ ہموار ہوجائے گی جس پر ہم گامزن ہوتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں پاکستان کو امریکہ کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹونر نے کہا کہ پاکستان ان مسائل میں سے ایک ہے جن پر وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ بارک اوباما نے منگل کے دن ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یقینا تبادلہ خیال کا یہ بھی ایک موضوع تھا۔

TOPPOPULARRECENT