Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے : ہندوستان

پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے : ہندوستان

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہے کہ پاکستان کو اُس کی سرزمین سے دہشت گردی کی مدد اور حوصلہ افزائی کی اجازت نہ دینے کے بار بار دیئے گئے تیقنات کی پاسداری کرنی ہوگی۔ راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ نے کہاکہ پاکستان کو پٹھان کوٹ حملہ کے بعد اعلیٰ سطح پر یہ واقف کرادیا گیا ہے کہ اُسے اُن تنظیموں اور افراد کے خلاف پہلے کارروائی کرنی ہوگی جن کا اِس حملہ سے تعلق رہا ہے۔ حکومت پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کی باہمی پرامن مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی کے عہد کی پابند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنھوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ پاکستان کو اپنے تمام تر تیقنات پورے کرنے ہوں گے جو اُس نے دہشت گردی کے تعلق سے دیئے ہیں۔ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت ملتوی کردی گئی۔

 

نارائن پور میں نکسلائیٹس کے ہاتھوں 20 مقامی افراد ہلاک
رائے پور ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے آج دعویٰ کیا کہ نکسلائیٹس نے مبینہ طور پر 20 دیہاتیوں کو پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں ہلاک کردیا ہے ۔ گزشتہ دو ماہ میں ضلع نارائن پور میں 20 افراد ہلاک کئے گئے ہیں ۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے بموجب اس سے نکسلائیٹس کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے ۔ مقتول دیہاتی ہتھیار ڈال دینے والے نکسلائیٹس نہیں تھے بلکہ انہوں نے نکسلزم سے ترک تعلق کردیا تھا ۔ موسم بارش کے بعد فوج نے بستر کے علاقے میں 56 نکسلائیٹس کو ہلاک کردیا۔ اور 420 نکسلائیٹس نے خودسپردگی اختیار کردی جبکہ دیگر 522 کو اس دوران گرفتار کرلیا گیا جس کی وجہ سے نکسلائیٹس میں مایوسی پھیل گئی ہے اور انتقامی کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے 20 مقامی دیہاتیوں کا قتل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT