Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان ایرفورس طیارہ تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک

پاکستان ایرفورس طیارہ تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک

لاہور ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فضائیہ کی ایک خاتون پائلٹ اس وقت ہلاک ہوگئی جب ایک تربیتی لڑاکا جیٹ طیارہ صوبہ پنجاب میں حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔ کسی بھی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والی پہلی خاتون پائلٹ تھی۔ میانوالی ایئربیس سے چینی ساختہ لڑاکا طیارہ نے اپنی معمول کے مشن کیلئے اڑان بھری۔ تاہم کندیان کے علاقہ پر پرواز کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں موجود دونوں پائلٹس زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ کے بیان کے مطابق FT-7PG طیارہ جسے اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور معاون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختار اڑا رہے تھے، معمول کی تربیتی اڑان پر تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں خواتین کی کثیر تعداد نے دفاعی خدمات سے وابستگی اختیار کی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق پکستان کی مسلح افواج میں زائد از 4000 خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان کی ذمہ داریاں زیادہ تر ڈیسک اور طبی خدمات تک محدود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT