Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ایشاء کپ سے دستبردار

پاکستان ایشاء کپ سے دستبردار

لاہور21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ہندوستان میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آئندہ سال کے آغاز میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔بلائند کرکٹ کی گورننگ باڈی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہندوستان میں کرکٹ کے لئے حالات سازگار نہیں اس لئے پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شریک ہو کر سیکیورٹی جوکھم نہیں لے سکتی۔ جس طرح شیو سینا نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا کرتے ہوئے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آئی کے صدر کے درمیان ملاقات منسوخ کروائی اور جس طرح پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری دو میچوں میں امپائرنگ نہ کرنے کی دھمکی دی گئی، ان واقعات نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم ہندوستان میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے ایونٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا تھا جبکہ دورے پر ایشیا کپ میں حصہ لینے والی ٹیم کی مختصر  فہرست بھی تیار کرلی گئی تھی لیکن اب حالات بالکل مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد 17 تا 24 جنوری 2016 کو ہندوستان کے شہر کوچی میں ہونا ہے۔ بلائنڈ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم سمجھا جاتا ہے اور ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT