Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان بارہ ٹسٹ ہار چکا، اب دورہ کی دعوت نہ دینا چاہئے: چیپل

پاکستان بارہ ٹسٹ ہار چکا، اب دورہ کی دعوت نہ دینا چاہئے: چیپل

سڈنی ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ٹسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی پر سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل برس پڑے اور کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم لگاتار بارہ ٹسٹ ہار چکی ہے۔ آئندہ دورۂ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینا چائیے۔ایک انٹرویو میں ایان چیپل نے کہا کہ پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ خراب فیلڈنگ اور مصباح الحق کی کپتانی ہے۔ بارہ لگاتار ٹسٹ ہارنے والی ٹیم کو آئندہ دورۂ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینا چائیے۔ ایان چیپل نے کہا کہ وہ سلیکٹر ہوتے تو مصباح الحق اپنا آخری ٹسٹ کھیل چکے ہوتے۔ ویسے یہ بات طے ہے کہ 42 سالہ کپتان اب آئندہ آسٹریلیا کا دورہ نہیں کریں گے۔ معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان کو کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے لیکن پی سی بی کے فیصلے عجیب ہوتے ہیں۔ ایان چیپل نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ زیرقیادت آسٹریلیائی ٹیم کا اصل امتحان انڈیا کے خلاف سیریز میں ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT