Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / پاکستان باز آجائے ، ورنہ 10 تکڑے ہوجائیں گے

پاکستان باز آجائے ، ورنہ 10 تکڑے ہوجائیں گے

Kathua : Union Home Minister Rajnath Singh addresses during a function to honour the families of martyrs of security forces at Kathua, 80 km from Jammu on Sunday. PTI Photo (PTI12_11_2016_000117A)

ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر منقسم کرنے کی سازش کا الزام ، راج ناتھ سنگھ کا خطاب

کتھوا (جموں و کشمیر) /11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان مذہبی خطوط پر ہندوستان کی تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کو انتباہ دیا کہ وہ ان حرکتوں سے باز آجائے ورنہ وہ 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا ۔ اگر پاکستان دہشت گردی کو کچلنے میں ناکام ہوجائے تو وہ خود 10 حصوں میںبٹ جائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے ضلع کتھوا میں یوم شہیداں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان ، ہند کو مذہبی خطوط پر منقسم کرنے کی سازشیں کررہا ہے ۔ 1947 ء میں ہم مذہبی بنیادوں پر تقسیم کئے گئے ۔ جس کو ہم فراموش نہیں کرسکیں گے ۔ تمام ہندوستانی ایک دوسرے کے بھائی ہیں خواہ وہ کسی ہندو  مسلم ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئے ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘‘ ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ہی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اسلام کے 72 فرقے پرامن طور پر زندگی گزار رہے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بحیثیت وزیر داخلہ وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان اپنے عام شہریوں کو ایک ساتھ لیکر ترقی کے راستہ پر پیشرفت کرنا چاہتا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو اس کی سرزمین سے پھیلنے والی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہندوستان کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’پاکستان کے ساتھ ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں

لیکن وہ دوسروں کی طرف سے لڑی جانے والی بالواسطہ جنگ میں ملوث ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کے ہر ایک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن وہ (پاکستان) امن کی زبان نہیں سمجھ سکتا ۔ اس نے ہندوستان پر چار مرتبہ حملہ کیا لیکن ہمارے بہادر سپاہیوں نے منہ توڑ جواب دیا ‘‘ ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے ہاتھوں پے در پے شکست کے بعد پاکستان بالآخر سمجھ گیا کہ کسی جنگ میں وہ ہندوستان کو شکست نہیں دے سکتا ۔ چنانچہ وہ دوسروں کو استعمال کرتے ہوئے بالواسطہ جنگ میں ملوث ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بہادر کا نہیں بلکہ کمزور کا ہتھیار ہے ۔ ایک ایسے وقت جب ساری دنیا جہادیوں کی دہشت گرد تنظیم داعش کے پھیلنے پر تشویش میں مبتلا ہے یہ خوفناک تنظیم ہندوستان سرزمین میں اپنی جڑیں پھیلانی میں ناکام ہوگئی ہے ۔

’ آپ اور آپ کے باس بھی یہی
کررہے ہیں‘ : راہول
نئی دہلی ۔ /11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے آج راج ناتھ سنگھ پر طنز وار کیا اور کہا کہ وہ (راہول) اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان اگرچہ ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر منقسم کرنے کی سازش کررہا ہے لیکن وزیر داخلہ اور ان کے ’باس‘ وزیراعظم نریندر مودی بھی یہی کررہے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو مذہبی بنیادوں پر منقسم کرنے کی سازش سے متعلق راج ناتھ سنگھ کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے راہول نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’جی ہاں ! راج ناتھ سنگھ جی ، ہندوستان کو مذہبی بنیادوںپر منقسم کرنے کیلئے پاکستان سازش کررہا ہے لیکن آپ کو کبھی یہ خیال آیا کہ آپ اور آپ کے باس بھی یہی کررہے ہیں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT