Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے: ہندوستان

پاکستان داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے: ہندوستان

نئی دہلی ۔ 11 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے سخت تبصرے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ اس سے عسکریت پسندی سے تعلق اور سرکاری پالیسی کے آلۂ کار کے طورپر اسے استعمال کرنے کا اظہار ہوتا ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے داخلی اُمور میں مداخلت سے باز رہے ۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہندوستانی ریاست جموںوکشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح دہشت گردی سے اس کا تعلق ہے اور سرکاری پالیسی آلۂ کار کے طورپر اسے استعمال کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کے تبصرے پر ہندوستان نے یہ ردعمل ظاہر کیا ۔ اس دوران مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ کشمیر میں جاری پرتشدد مظاہروں میں پاکستان کا رول اب ثابت ہوچکا ہے ۔ ایک اور مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پڑوسی ملک کی تائید حاصل ہے ۔ اُن کا اشارہ پاکستان کی طرف تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے برہان وانی کی ہلاکت پر کانگریس قائدین کے بیانات کا خیرمقدم کیا

TOPPOPULARRECENT