Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان دوسری اننگز میں 123 آل آؤٹ ، لیگ اسپنر بشو کو 8 وکٹیں

پاکستان دوسری اننگز میں 123 آل آؤٹ ، لیگ اسپنر بشو کو 8 وکٹیں

دبئی ، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹسٹ میں 346 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں دوشنبہ کو پانچویں و آخری روز ابتدائی سیشن میں 154/4 اسکور کرلئے ۔ اس تاریخی ڈے ؍ نائٹ ٹسٹ میں مہمانوں کی طرف سے بالخصوص ڈارن براوو بھرپور مزاحمت کررہے ہیں۔ وہ تادم تحریر 134 گیندوں میں 46 پر ناٹ آؤٹ تھے اور روسٹن چیز 21 کے انفرادی اسکور پر اُن کا ساتھ دے رہے ہیں۔ آج آغاز پاکستان کیلئے بہت اچھا ہوا جب دن کی پہلی ہی گیند پر کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمن مارلن سامیلز (4) کو محمد عامر (3/34) نے آؤٹ کردیا۔ جلد ہی جرمین بلیک ووڈ (15) بھی پویلین واپس ہوئے۔ یہ وکٹ محمد نواز (1/21) نے حاصل کی۔ قبل ازیں چوتھے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے اور انھیں جیت کیلئے مزید 251 رنز درکار تھے۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر آؤٹ ہوئی اور اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا۔ تاہم کریگ براتھویٹ 27 کے اسکور پر عامر کا نشانہ بنے جس کے بعد براوو بیٹنگ کیلئے آئے اور لیون جانسن کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ میں 60 رنز کا اضافہ کیا مگر جانسن 47 رنز بنا کر 87 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے اُن کی وکٹ بھی عامر نے حاصل کی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 357 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں شاندار ٹریپل سنچری بنانے والے اظہر علی صرف 2 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 5 رنز بنا کر دیویندر بشو کا نشانہ بنے۔

TOPPOPULARRECENT