Friday , September 22 2017
Home / دنیا / پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کردے : یو ایس سینیٹرس

پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کردے : یو ایس سینیٹرس

واشنگٹن ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اعلیٰ سطحی سینیٹرس نے پاکستان سے ایک بار پھر خواہش کی ہیکہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے۔ یاد رہیکہ سینیئر جان مکین کی قیادت میں کانگریشنل وفد نے جاریہ ہفتہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام سے اپیل کی کہ حکومت پاکستان کو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کردینے چاہئے۔ ڈیموکریٹک سینیئر ایلزیبتھ و ارین نے جو وفد کا حصہ تھیں، دریں انثاء ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکام سے واضح طور پر کہا ہیکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی وجہ سے ہی وہ پاکستانی سرزمین کا استعمال کررہے ہیں۔ اگر محفوظ ٹھکانے ہی تباہ کردیئے جائیں تو ’’نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری‘‘ کے مصداق دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوا سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اس معاملہ میں پاکستان کو مؤثر رول ادا کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دیگر سینیٹرس کے ساتھ پاکستان کے علاوہ افغانستان کا بھی دورہ کیا جہاں دہشت گردی سے نمٹنے اور سیکوریٹی جیسے حساس موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT