Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان : رینجرز سے مقابلہ، 4 شدت پسند ہلاک

پاکستان : رینجرز سے مقابلہ، 4 شدت پسند ہلاک

کراچی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ رینجرز کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ یہ ملزمان کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب منگھوپیر کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تو ملزمان نے اپنے ٹھکانوں سے فائرنگ کی۔ ان کے مطابق کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں چار مشتبہ ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان شہر میں کسی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کو ناکام بناد یا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT