Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سفارتی اہلکاروں کی تنخواہ کے مسئلہ کی یکسوئی

پاکستان سفارتی اہلکاروں کی تنخواہ کے مسئلہ کی یکسوئی

نئی دہلی،4دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان سفارتکاروں کی تنخواہ کی ایک بینک کے ذریعہ ادائیگی روکنے کے مسئلے پر پاکستان کی حکومت کی فکرمندی پر آج ہندوستان نے کہا کہ یہ معاملہ ہائی کمیشن اور ایک بینک کے درمیان تھا جو حل ہوچکا ہے ۔اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے بارے میں پوچھنے پر سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ معاملہ ہائی کمیشن اور ایک پرائیویٹ بینک کے درمیان تھا اور اس کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔اس معاملے کو حل کرلیاگیا ہے ۔پاکستان ہائی کمیشن نے شکایت کی تھی کہ اس کے ملازمین کو تنخواہ نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو سفارتی اصول کے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی تنخواہ ذاتی آر بی ایل بینک کے ذریعے دی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT